• news

پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جعلی، پی ٹی آئی اکاو¿نٹس پراپیگینڈا کر رہے، امریکہ 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کا بد حواسی میں پاکستان کو بدنام کرنے کا ایک اور پراپیگنڈا ب±ری طرح ناکام ہو گیا۔ سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کو برا ملک ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ سیاسی جماعت کے کارکن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کیلئے غلط معلومات پھیلاتے ہوئے ایک بار پھر پکڑے گئے۔ پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے ایک جھوٹا اور من گھڑت پراپیگنڈا پھلایا گیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈال کر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔ ملک دشمنی میں بیرون ملک شہریوں میں پاکستان سے متعلق شکوک ڈالنا شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ جعلی سفری وارننگ سیاسی جماعت نے پاکستان مخالف پراپیگنڈا کے طور پر جاری کی ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ ”ہم اس جعلی سفری وارننگ“ سے بخوبی آگاہ ہیں۔ اس ضمن میں امریکی محکمہ خارجہ نے واضح طور پر پاکستان کیلئے جعلی ٹریول ایڈوائزری کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے موقف اختیار کیا کہ امریکہ پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کیلئے سرکاری ٹریول ایڈوائزری صرف اپنی آفیشل سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے جاری کرتا ہے۔ ایک سیاسی جماعت اپنے سیاسی فائدے کیلئے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں میں مسلسل مصروف عمل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی مدد حاصل کرنے کیلئے پارٹی ورکرز پوری طرح متحرک ہیں اور انسانی حقوق اور قانون کی پامالی کو بنیاد بنا کر امریکی نمائندگان کانگریس سے پاکستان مخالف بیان دلوانے کیلئے صبح و شام کام کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن