• news

شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو دوبارہ تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے : خواجہ آصف 


سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شہداءہمارے محسن ہیں،شہداءکی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضاءمیں سانس لے رہے ہیں ،نو مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔گزشتہ روز یونین کونسل امام صاحب میں اپنے آبائی کشمیری محلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر سیالکوٹ کے غیور عوام نے ہمیشہ مجھے عزت بخشی جس پر میں ان کا مشکور ہوں اور ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہیدوں اور غازیوں کی قدر کرنی چاہئے کیونکہ جو قومیں اپنے شہیدوں کو بھول جاتی ہیں اور ان کی یادگاروں کی توہین کرتی ہیں تو ایسی قومیں پنپ نہیں سکتیں۔انہوںنے واضح کیا کہ نو مئی کے و اقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداءہمارے محسن ہیں ، ان شہداءکی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013 سے 2017 تک ملک میں ہمیں جو ترقی ہوتی ہوئی نظر آئی2018 کے بعد اسے دوبارہ تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا جسے سنبھالنے کےلئے ہم دن رات کوشاں ہیں ، ہم پرعزم ہیں کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں بہت جلد دوبارہ سے ملک کو تعمیروترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ہم نوجوانوں کو بہتر روزگار کی فراہمی سمیت ان کے بہتر مستقبل کےلئے بھی کوشاں ہیں۔
خواجہ آصف 

ای پیپر-دی نیشن