نئی دہلی :پارلیمنٹ کی دیوار پر اکھنڈ بھارت کا نقشہ: نیپال کے تحفظات
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی پارلیمنٹ کی دیوار پر ’اکھنڈ بھارت‘ کے نقشے نے مودی حکومت کے مذموم عزائم واضح کردیے ہیں۔ بھارتی جنتا پارٹی کے متعدد ارکان پارلیمنٹ نے 'اکھنڈ بھارت' کے نام سے آرٹ ورک سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا 'ہمارا عزم واضح ہے ، اکھنڈ بھارت'۔ لوک سبھا رکن منوج کوٹک نے کہا کہ نئی پارلیمنٹ میں 'اکھنڈ بھارت' طاقتور، خود انحصار بھارت کی نمائندگی کرتا ہے۔ ادھر نیپالی سیاست دانوں نے بھارتی پارلیمنٹ میں 'اکھنڈ بھارت' کے نقشے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ نیپالی سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام غیر ضروری اور نقصان دہ سفارتی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے ہرزہ سرائی کرتے کہا پارلیمنٹ میں بنایا گیا آرٹ ورک اشوک سلطنت کا پھیلاو¿ ظاہر کرتا ہے۔