• news

عاعشہ اقبال ، قمر خان، رضا نصراللہ پی ٹی آئی چھوڑ گئے، ملزموں کو پناہ دینے پر بونیر میں پہلا مقدمہ 


لاہور‘ پشاور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی عائشہ اقبال نے پارٹی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ اقبال نے کہا نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، مجھے خون خرابے والی سیاست پسند نہیں ہے، فیصلہ کیا ہے سیاست مکمل چھوڑدوں گی، اللہ تعالیٰ پاکستان کو سلامت رکھے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان ہے تو سب کچھ ہے۔ ادھر منڈی بہا¶ الدین سے پی پی 68 سے تحریک انصاف کے امیدوار قمر خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کی شرپسند کارروائیوں کی مذمت کرتا ہوں‘ واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ قمر خان نے مزید کہا کہ پاک فوج اس ملک کی محافظ ہے ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فیصل آباد سے سابق رکن صوبائی اسمبلی رضا نصراﷲ گھمن نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں سیاست اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ رضا نصراﷲ گھمن نے کہا کہ کچھ عرصے کے لئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔ دوسری طرف توڑ پھوڑ اور جلا¶ گھیرا¶ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کر لئے گئے۔ ضلع بونیر میں پاکستان تحریک انصاف کے 3 رہنما¶ں کو پناہ دینے والوں کے خلاف پہلا پرچہ کٹ گیا‘ پی ٹی آئی بونیر کے رہنما بختیار علی‘ ہشتم خان کے خلاف تھانہ گاگرہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ 212 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا‘ ملزمان نے پی ٹی آئی رہنما مینا خان اور سابق ایم این اے شاہد خٹک کو اپنے ریسٹ ہا¶س میں پناہ دی۔ دوسری طرف فیصل آباد اور پشاور میں جلا¶ گھیرا¶ میں ملوث مزید 24 افراد کو فوجی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پشاور میں فوجی عدالت قائم کر دیا گیا ہے اور باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 24گرفتار ملزمان فوجی حکام کے حوالے کئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس نے چوبیس ملزمان کے حوالے سے نو اور دس مئی کو جلاﺅ گھیراﺅ، قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے درج مقدمات، تفتیش، ویڈیوز سمیت دیگر اہم دستاویزات فوجی حکام کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں فوجی عدالت نے ان مقدمات پر کارروائی شروع کردی ہیں۔
پی ٹی آئی چھوڑ گئے

ای پیپر-دی نیشن