• news

وعدے پورے نہیں ہوئے، وفاقی حکومت کی سرد مہری پر تشویش ، آئینی حق دیا جائے : وزیراعلی بلوچستان 

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی حکومت سے بلوچستان کو آئینی حق دینے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وعدوں پر عملدرآمد میں وفاقی حکومت کی سرد مہری باعث تشویش ہے۔ اس طرح دیوار سے لگانا غیر مناسب ہے۔ وفاق کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وعدے پورے نہ کئے تو این ای سی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ماضی کی طرح یہ اجلاس بھی بے فائدہ ثابت ہو گا۔ گزشتہ سال بھی سکیموں کو وفاقی پی ایس ڈی پی کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ سی پیک میں شامل منصوبوں کے ٹینڈرز کے باوجود فنڈز جاری نہیں کئے گئے۔ سیلاب زدگان کے دس ارب روپے میں سے ایک روپیہ نہیں دیا گیا۔ وزیراعظم ملاقات کیلئے وقت نہیں دے رہے۔

 

ای پیپر-دی نیشن