کراچی کے نوجوانوں نے گم شدہ جانوروں کی تلاشی کیلئے ڈیجیٹل پاسپورٹ تیار کر لیا
کراچی (نیٹ نیوز) کراچی کے نوجوان انجینئرز اور آئی ٹی کے ماہرین نے پاکستان میں جانوروں کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرا دیا۔ قربانی کے جانوروں کے علاوہ دیگر قیمتی جانوروں کی ڈیجیٹل ڈیٹا بیس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے رجسٹریشن کروانا ممکن ہوگئی۔ گم ہونے والے جانوروں کی تلاش، انشورنس کے کلیم میں جانوروں کی شناخت کے مسائل سے نجات ملے گی۔ کراچی کے نوجوان انجینئرز اور آئی ٹی ماہرین عمید احمد اور محمد حسان خان نے پاکستان میں عید قرباں پر جانور چوری یا گم ہو جاتے ہیں اور ملنے پر اس کی ملکیت کو ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ بہت سے جانور دیکھنے میں بالکل ایک جیسے ہوتے ہیں۔ اس مشکل کو ہماری ایپلی کیشن آسان کر دے گی اور جانوروں کے چہرے کی سکیننگ کرنے پر ڈیٹا بیس ڈیجیٹل شناخت کی بنیاد پر گم یا چوری شدہ جانور کو تلاش کرنے میں مدد دے گی۔