• news

شہزاد اکبر کے بھائی کے اغوا کے الزام میں 30 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیوں میں ملبوس کم از کم 30 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جنہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون برائے احتساب شہزاد اکبر کے بھائی مرزا مراد اکبر کو سیکٹر ایف10/4 میں واقع ان کے گھر سے گزشتہ ہفتے اغوا کر لیا تھا۔شالیمار پولیس نے ایس آئی غلام مرتضیٰ کی شکایت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے مرزا مراد اکبر کے اغوا کے سلسلے میں اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے سربراہان کو طلب کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا۔

ای پیپر-دی نیشن