• news

امارات کا مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے امداد کا اعلان

ابوظہبی(این این ائی)متحدہ عرب امارات نے مشرقِ وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔اماراتی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات فلسطینیوں کے لیے 2 کروڑ ڈالرز امداد اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈورکس ایجنسی کو دے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو یہ مالی امداد اگلے 2 برس کے دوران دی جائیگی۔اقوامِ متحدہ میں اس امداد کا اعلان متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ سفیر لانازکی نسیبیہ نے کیا۔اقوامِ متحدہ ریلیف اینڈورکس ایجنسی فلسطینیوں کو تعلیم، صحت، ریلیف، اور سماجی خدمات فراہم کرتی ہے۔فلسطینیوں کی مالی اعانت مکمل طور پر اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک کے تعاون سے ہوتی ہے۔متحدہ عرب امارات گزشتہ 5 سال میں فسلطینیوں کی فلاح و بہبود کے لیے521 ملین ڈالرز کا عطیہ کر چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن