• news

سپیریئر یونیورسٹی کا اعزاز،”کوالٹی آف ایجوکیشن“ میں ”پہلی پوزیشن“ 

لاہور(کامرس رپورٹر) سپیریئر یونیورسٹی کا ایک اور شاندار اعزاز” ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ “برائے سال 2023 میں ایک مرتبہ پھر سے میدان مار لیا۔ سپیریئر یونیورسٹی نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2023ءمیں ”کوالٹی آف ایجوکیشن“ کے حوالے سے پاکستان میں ”نمبر۔ون پوزیشن“ اوردنیا بھر کی ٹاپ -200 101 یونیورسٹیزمیںرینکنگ حاصل کی ہے۔جبکہ Overall Ranking میں دنیا کی اولین 401-600 یونیورسٹیز میں پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔امپیکٹ رینکنگ میں مسلسل کامیابی کا سہرا ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سمیرارحمان کے سر جاتا ہے جنھوں نے سپیریئر یونیورسٹی میں کوالٹی آف ایجوکیشن یقینی بنانے کیلئے انقلابی اقدامات متعارف کرارکھے ہیں جیسا کہ Course Learning Outcomes (CLO) based teaching اور Project Based Learning (PBL)کی ٹیچنگ سٹریٹجز شامل ہیں۔ سپیریئر یونیورسٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جس نے یونیورسٹی کی سطح پر تمام تر ڈسپلن اور کورسز میں CLO based teaching modules ڈیزائن کئے اور کامیابی سے implementکر رکھے ہیں۔ ان شاندار اقدامات کی بدولت سپیریئر یونیورسٹی نے گزشتہ برس بھی امپیکٹ رینکنگ میں پاکستان کی نمبر۔ون ۔پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی کی پوزیشن حاصل کی بلکہ اس برس ایک مرتبہ پھر سے ”کوالٹی آف ایجوکیشن “میں ٹاپ قرار پائی ہے۔ سپیریئر یونیورسٹی کی اگلی منزل ہے سال 2028 تک” پاکستان کی لیڈنگ ریسرچ یونیورسٹی بننے“ کااعزاز حاصل کرنا۔ جس کے لئے ڈاکٹر سمیرارحمان نے پانچ سالہ جامع سٹریٹجک پلان OAR TO ROAR متعارف کرا رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سپیریئر یونیورسٹی نے اس برس سپیریئر گریجوایٹس کو بین الاقوامی مارکیٹ میں شاندار کیریئر کے مواقع فراہم کرنے کیلئے 3U1M Program with Global Experience متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے سپیریئر طلبا ءو طالبات اپنی ڈگری کے فائنل سال یعنی Market-intensive-year....1M کو گلوبل سطح پر کسی بھی ملک میں مکمل کر سکتے ہیں، اور Startup Stream, Scaleup Stream, or Design Challenge میں 3U1M with Global Experience Stream کے تحت بیرونِ ممالک employability حاصل کرنے کے علاوہ بطور انٹرپرینیورز اپنے سٹارٹ اپس لانچ کرتے ہیں اور سکیل اپ کے ذریعے فیملی بزنس کو بیرونِ ممالک پھیلا سکتے ہیں۔ گلوبل اہمیت کے حامل اس پروگرام کے ذریعے سپیریئر گریجوایٹس نہ صرف دنیا میں وطنِ عزیز کا نام روشن کریں گے بلکہ ملکی معیشت میں فارن زرِمبادلہ کے ذریعے پاکستان کو Economically Superior بنانے میں قابلِ قدر حصہ ڈال سکیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ ڈاکٹر سمیرارحمان کی وژینری قیادت میں سپیریئر یونیورسٹی کے لئے یہ منزل بھی دُور نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن