• news

پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں: افغانستان

کابل (نوائے وقت رپورٹ) امارت اسلامیہ کے سیاسی کمشن کا اجلاس گزشتہ شام نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابقہ اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ کئی اہم سیاسی امور کے علاوہ افغانستان اور پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔ اجلاس میں اس بات پر اطمینان کیا گیا افغانستان کے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن