• news

انتخابات مقررہ پر،حکومت آئین کی پاس داری کی ضامن ہے:ریاض احمد گجر 


فیروزوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی تنظیم کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق چیئرمین ایم سی فیروزوالا حاجی ریاض احمد گجر نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے وقت مقررہ پر ہوں گے۔ حکومت آئین کی پاس داری کی ضامن ہے۔ پنجاب اور کے پی کے میں قبل از انتخابات کرواناآئین کی روح کے منافی ہے جو لوگ آئین کی تشریح اپنی مرضی سے کرکے انتخابات اپنے دیئے گئے وقت پر کروانا چاہتے تھے۔ ان کے عزائم ناکام ہوچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن