ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی پاکستانی قوم پر فرض ہے:عمیر مشتاق کمبوہ
فیروزوالہ(نامہ نگار)جماعت اسلامی پی پی 138 کوٹ عبدالمالک کے رہنما عمیر مشتاق کمبوہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی پاکستانی قوم پر فرض ہے۔ سابق حکمرانوں نے وعدہ کے باوجود ڈاکٹر عافیہ کو واپسی کیلئے کوئی کوشش نہیں کی۔ انہیں دنیا و آخرت میں کسی جگہ بھی عافیت نہیں ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عمیر مشتاق کمبوہ نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ قوم کی بیٹی پر ڈالروں کو ترجیح دی گئی۔