گوجرانوالہ:پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میںتقریب
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )حال ہی میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں آڈیٹوریم ہال پولیس لائن میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی،جس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف،سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم اور ایس پی سول لائن رضوان طارق نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع سے حال ہی میں میں ترقی پانے والے انسپکٹرز،سب انسپکٹرز اوراے ایس آئیز کو ان کی فیملیز کی موجودگی میں افسران نے رینک لگائے ،ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق جہاں پورے پنجاب میں پولیس افسران کی محکمانہ ترقی کا سلسلہ جاری ہے وہیں ضلع گوجرانوالہ میں بھی حال ہی میں 17سب انسپکٹر ز کو انسپکٹرز،28اسسٹنٹ سب انسپکٹر زکو سب انسپکٹرز اور 18حوالداروں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔