• news

گوجرانوالہ: صحت مند رہنے کیلئے یو گا ٹریننگ مقبول ہو نے لگی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)صحت مند رہنے کیلئے ورزش انتہائی ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ شہریوں میں صحت مند اور توانا رہنے کیلئے یو گا ٹریننگ مقبول ہو نے لگی، خواتین اور مرد فٹ رہنے کیلئے یوگا ٹریننگ سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں ،جنا ح سٹیڈیم میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر ہسپتالوں کو ویران رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دی ونڈر فل کلب کی طرف سے یوگا کی ٹریننگ کا اہتمام کیا جا تا ہے جہاں پر ماہر انسٹرکٹرز کی زیرنگرانی شہریوں کو بلا معاوضہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے، خواتین ،بچوں ،بو ڑھوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد یوگا کی کلاسز کیلئے جناح اسٹیڈیم کارخ کرتی ہے، صدر پنجاب دی ونڈر فل کلب اطہر خان بانی ونائب صدر پنجاب خالد عمر قریشی نے جناح اسٹیڈیم میں ہونیوالے ٹریننگ سیشن میں خصوصی شرکت کی اور شہریوں کو یوگا ٹریننگ کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے یوگا کی مشقیں کروائیں دی ونڈر فل کلب کے صدر گوجرانوالہ حافظ محمد آصف ،جنرل سیکر ٹری قاری شفیق بٹ، رونل ہیڈ کامران قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے، صدر پنجاب اطہر خان اور نائب صدر خالد عمر قریشی کا کہنا تھا کہ ےو گا کوجسمانی فنٹس کو برقرار رکھنے کیلئے کی جانے والی تمام ورزشوں پر فوقیت حاصل ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن