موجودہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی: قاسم ریاض گجر
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وحلقہ پی پی 135 کے امیدوار چودھری قاسم ریاض گجر نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے سیاسی پارٹیوں کی سیاسی نوراکشتی میں عوام کا کچومر نکل گیاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر کے گاﺅںلامبڑے میں ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔