ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے مذاکرات کی ضرورت ہے: ارشد ہاشمی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک کودرپیش خطرات اور مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے طاقت کے استعمال کی نہیں بلکہ مذاکرات کی ضرورت ہے موجودہ صورتحال کسی بھی طور پر ملک و قوم اور جمہوریت کے مفاد میں نہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں کنور عمران سعید، رانا زاہد محمود خاں، وحید خان بنگش، انعام الحق گجر، شیخ زین ندیم اور دیگر موجود تھے۔