پیر صوفی محمد نظام الدین سچے عاشق رسول تھے:پیر زادہ رضا ثاقب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ممتاز مذہبی سکالر پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی امیر اعلی ادار المصطفیٰ پاکستان نے جامع مسجد نقشبندیہ عید گاہ محلہ کھوکھر کی میں ممتاز عالم دین علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی کے والد گرامی ممتاز روحانی شخصیت صوفی محمد نظام الدین نقشبندی کے 53ویں سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پیر صوفی محمد نظام الدین سچے عاشق رسولاور محب وطن تھے۔ تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفی کیلئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر حافظ محمد احمد نورانی، حافظ محمد رفیق قادری، ، قاری محمد اعظم چشتی نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں محمد زاہد حبیب قادری، مولانا محمد اکبر نقشبندی، مولانا حافظ محمد اشرف رضا ،چوہدری اقبال ہنجرا،چوہدری شازب چٹھہ،ملک نصیر نقشبندی، پروفیسرقاری محمد نصراللہ ،مفتی محمد شعبان القادری ،مولانا محمد عبدالحمید قادری ،مولانا قاری غلام سروررضوی،حافظ محمد فیاض الحسن صدیقی ،مولانا محمد شبیر احمد مجددی ،مولانا حافظ محمد نواز رضوی قاری محمد ر ہبت رمضان کشفی کے علاوہ کثیر تعداد میں علماءکرام کارکنان اہل سنت کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔خصوصی نعت محمد شوکت خیال قادری نے پیش کی۔