• news

 عمران خان نے کشمیر کو مودی کے حوالے کیا:وفاقی وزیر تعلیم


 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے عمران خان نے کشمیر مودی کو دیا اور سی پیک سمیت اہم منصوبوں کے کاغزات امریکہ کے حوالے کئے تاریخ ثابت کرے گی عمران خان سے بڑا پاکستان کا دشمن کوئی نہیں پیدا ہو ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 142کے امیدوار چوہدری شہباز چھینہ کے ہمراہ شرقپور میں میاں سہیل احمد قصوریہ،میاں شعیب احمد قصوریہ،میاں بابر شیخ،میاں رضوان احمد قصوریہ،چوہدری سرفراز احمد چھینہ،چوہدری کامران ورک چوہدری محمد اعظم بسرا،ملک نوید چوہان، اور دیگر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن