• news

 نذیر نوشاہی قادری کا سالانہ عرس، عرق گلاب سے غسل اورچادر پوشی کی گئی 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف روحانی پیشواءحضرت محمد نذیر نوشاہی قادری کے 23ویں سالانہ عرس کے موقع پردربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا اور چادر پوشی کی گئی ،اس موقع پر سجادہ نشین حاجی محمد ایوب نوشاہی قادری ، حاجی محمد اعظم، مولانا غلام مرتضیٰ، میاں انتظار احمد، عثمان اعظم، سلمان اعظم، شہزاد ظفر بٹ، سنی ظفر بٹ، ابرار احمد بٹ، سید علی معظم رضوی و دیگر موجود تھے ۔ سجادہ نشین حاجی محمد ایوب نوشاہی قادری نے کہا کہ حضرت میں محمد نوشاہی قادری کی تمام عمر عبادت و ریاضت اوردین مبین کی تعلیمات کے فروغ میں بسر ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن