• news

شیخوپورہ:پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام ‘مہنگائی عوام پر قہربن کر ٹوٹنے لگی


شیخوپورہ(عظیم علی شیخ ، سید علی معظم رضوی، امجد علی سلطانی/نمائندہ خصوصی)پرائس کنٹرول واضلعی انتظامیہ عوامی کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ۔مہنگائی عوام پر قہربن کر توٹنے لگی چکن گوشت سبزیاں پھل دالیں گھی آٹا سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔بازاروں،چوکوں چوراہوں،گلی محلوں میں گوشت،دودھ دہی،دالیں،پھل،سبزیاں اوردیگر اشیاءخوردونوش فروخت کرنے والوں نے اپنے ریٹ مقرر کرکے انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ کو ماننے سے انکار کردیا،عوامی سماجی حلقوں اورعام شہریوں نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے آڑھتیوں،تاجروں کے بعد چھوٹے دکانداروں کیخلاف من مانیاں کرکے غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر اپنی خالی تجوریاں بھرنیوالوں کیخلاف بلاتفریق کریک ڈا¶ن کرنے کامطالبہ کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن