ڈائریکٹر ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ فیض الحسن کا دورہ شیخوپورہ‘شکایات سنیں
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈائریکٹر ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ فیض الحسن نے شیخوپورہ کا دورہ کیا اور پاسپورٹ آفس کا وزٹ کرکے محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینے سمیت افسران و ملازمین سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا جس میں شہریوں کی شکایات سنیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس شیخوپورہ ملک نسیم اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ فیض الحسن نے پاسپورٹ کا حصول سہل بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے۔