فنی تعلیم ہی ملک و قوم کی ترقی کی باعث بنتی ہے : احسان بھٹہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ نے گزشتہ روز گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں سکلز سمر کیمپ کی کلاسز کا معائنہ کیا اور اظہار تشکر ادا کیا، اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر طارق محمود، ڈائریکٹر عمران سلیم، ڈائریکٹر کالجز زاہد فاروق، پرنسپل پروفیسر محمد سعید احمد بھٹی اور وائس پرنسپل پروفیسر عامر احمد میر بھی موجود تھے، سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ نے ٹیکنیکل تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فنی تعلیم ہی ملک و قوم کی ترقی کی باعث بنتی ہے لہٰذا نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ فنی تعلیم کی طرف زیادہ توجہ مرکوز کریں کیونکہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اگر کسی کو سرکاری ملازمت نہ بھی ملے تو وہ ہنرمند ہونے کے باعث اچھے اور باعزت طریقہ سے روزگار حاصل کرکے اپنی اور اپنے اہلخانہ کی بہترین انداز میں کفالت کر سکے۔