ملک کودیوالیہ ہونے کی تاریخیں دینے والے خود دیوالیہ ہو گئے : عرفان الحسن
سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی131حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ ملک کودیوالیہ ہونے کی تاریخیں دینے والے خود دیوالیہ ہو گئے، عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں معیشت کے سا تھ کھلو ڑا کر کے ملک کودیوالیہ کرنے کی کو شش کی،پی ڈی ایم نے لٹے پٹے ملک کی باگ دو ڑ سنبھال کر پاکستان کودیوالیہ ہو نے سے بچایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔