پی ٹی آئی کا پونے چار سالہ دور معیشت پر قہربن کر ٹوٹا:طارق محمود ڈوگر
جوئیانوالہ،شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 138حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا پونے چار سالہ دور پاکستانی معیشت پر قہر بن کر ٹوٹا ہے۔ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور کبھی کسی پڑوسی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا مگر بھارت کی فوجی برتری کسی طور پر قبو ل نہیں کرتا پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے اور ایٹمی طاقت کا حصول بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، آج پاکستان کا کوئی دشمن ہمارے ملک کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔