• news

سیشن جج شیخوپورہ نے انسانی حقوق کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ مسز شاہدہ سعید نے دائر انسانی حقوق کی درخواست پٹیشن کی ابتدائی کو سماعت کو منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردئیے ہیں اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ,ایڈمنسٹریٹر,چیف آفیسر اور محمد اکمل پٹواری تحصیل میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سے 08 جون کے لیئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ رٹ پٹیشن ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ممبر معر¶ف قانون دان خالد محمود قریشی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحصیل میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کی ملکیتی سرکاری آراضی جس پر ذبیح خانہ(بچڑخانہ)کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے اور اردگرد آبادی ہوجانے کی وجہ سے ایڈمنسٹریٹر ٹی۔ ایم۔اے اس ذبیح خانہ کو شہری آبادی سے باہر آرائیانوالہ روڈ پر شفٹ کر دیا گیا ہے۔ ذمہ داران آفسران نے اس سرکاری پراپرٹی کی حفاظت کرنے کی بجائے اس کی پراپرٹی پر مکانات و دوکانات تعمیر کروا کر اپنے خاص افراد کا ناجائز قبضہ کروا دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن