• news

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے حکمران کوششیں بروئے کار لائے:حافظ عون الباری


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)چیف آرگنائزر انجمن شہریاں تھانہ نارنگ حافظ عون الباری نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے موجودہ حکمران تمام تر سفارتی کوششیں بروئے کار لائے امریکہ میں کئی سالوںسے قید میں بند اذیت کے پہاڑ برداشت کر رہی ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سابقہ حکومتوں نے موثر اقدامات نہیں کئے امریکیوں کو جرم کرنے پر بھی باعزت واپس بھیج دیا جاتا ہے تو ملک پاکستان کی بیٹی کیوں واپس نہیں آسکتی۔

ای پیپر-دی نیشن