• news

 حکمران صحافیوں کو آزادی اظہار  خیال کا مکمل حق دیں: جاوید سہوترا 

پتوکی(نمائندہ نوائے وقت) صدر پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی محمد جاوید سہوترا اور جنرل سیکرٹری سید قنبر عباس نقوی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمران صحافیوں کو آزادی اظہار خیال کا مکمل حق دیں۔ حکمرانوں نے دن بدن صحافیوں خصوصا ً حکومتی پالیسیوں سے اختلافی نقطہ نظر رکھنے والے صحافیوں کے اظہار خیال پر پابند ی عائد کررکھی ہے جبکہ حکومتی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والوں کو حکمران صحافی ماننے سے بھی انکاری ہیں جوکہ ایک ملک بھر میں غلط روش کے طور پر یاد رکھاجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن