شیخوپورہ :گردونواح مےں مہنگائی کا جن بے قابو،شہری پریشان
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ گردونواح مےں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا مہنگائی عوام پر قہربن کر توٹنے لگی چکن گوشت سبزیاں پھل دالیں گھی آٹا سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے تنخواہ دار غریب محنت کش طبقے کو روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو چکا ہے دوسری طرف حکومت نے پٹرولیم مصنوعات ایل پی جی گیس گھی کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کی ہے مگر مقامی دوکانداروں نے من مرضی کے ریٹ لگا رکھے ہیں شیخوپورہ پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹ نا ہونے کے برابر ہے حکومت نے ایل پی جی کے نرخوں میں نمایاں کمی کی مگر اب بھی ایل پی جی 230سے لے کر 250روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے ایک سروے میں سابق صدر بار رانا زاہد محمود نے بتایا کہ مہنگائی کو ختم کرنے کے دعویداروں کے دور میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے اس وقت پوری دنیا کی نسبت پاکستان میں مہنگائی کی شرح 50فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے ۔