شیخوپورہ :پولیس انتظامیہ کی نااہلی، ڈکیتی چوری و راہزنی کی وارداتیں بڑھنے لگیں
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار خصوصی) گردونواح میں ڈکیتی چوری و راہزنی کی وارداتوں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنادیں ، شہری خوف و ہراس کا شکار ، پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی شہریوں کی بے بسی کا تماشا دیکھنے لگی، ترجمان ضلع پولیس ڈکیتی و راہزنی کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پا نے کے حوالے سے موقف دینے سے بھی گریزاں ، تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ ارائیانوالہ میں ناصر خان سے دو ڈاکو 90ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، بھکھی کے علاقہ نواں کوٹ میں ارشد کی دکان کا نامعلوم چور صفایا کرگئے، فیصل آباد روڈ پر شمائلہ بی بی سے دو ڈاکوﺅں نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، صدر مریدکے کے علاقہ ننگل ساہداں میں محمد شفیق سے تین ڈاکوﺅں نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، صفدر آباد میں نامعلوم چور محمد یٰسین کی دکان کا صفایا کرگئے،ہاﺅسنگ کالونی کے علاقہ رحمان گارڈن میں احمد دین کے گھر کا نامعلوم چور صفایا کرگئے، تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ میں آصف صبا سے دو ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، اسی تھانہ کے علاقہ شیش محل میں نامعلوم چور محمد نعیم کے گھر کا صفایا کرگئے، اسی تھانہ کے علاقہ جھبراں میں صفیان سے دو ڈاکو نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ اسی تھانہ کے علاقہ چھاپہ مینارہ میں عمران کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ رام گڑھا میں محمد ارشد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ لاہور روڈ میں لعل دین سے تین ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، جلیل گارڈن میں چھ ڈاکوﺅں نے درجن راہگیروں سے نقدی زیورات اور موبائل فون چھیننے کے بعد عمار اور اویس کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا،قلعہ ستار شاہ کے قریب تین ڈاکو اسد سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ ہاﺅسنگ کالونی کے علاقہ جوئیانوالہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوﺅں نے شیخوپورہ سے لاہور ڈیوٹی پر جانےوالے پولیس ملازم سیدنور حسین کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا اور ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔