جعلی بنک اکاو¿نٹ کیس، زرداری کے قریبی دوست یونس قدوائی نے سرنڈر کردیا
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے جعلی بنک اکاو¿نٹ نیب کیسز میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے قریبی دوست یونس قدوائی کے ٹرائل کورٹ میں سرنڈر ہوجانے پر حفاظتی ضمانت کی درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ سے جاری احکامات میں کہاگیا ہے کہ وکیل درخواست گزار کے مطابق یونس قدوائی نے ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کردیا ہے،درخواست گزار کے سرنڈر کرنے کے بعد حفاظتی ضمانت کی درخواست نمٹائی جاتی ہے،یونس قدوائی نے کینیڈا سے واپس وطن پہنچ کر ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کیا تھا،یونس قدوائی کے خلاف چھ ریفرنس زیر سماعت تھے، نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت تین ریفرنس نیب کو واپس ہو چکے ہیں جبکہ یونس قدوائی کے خلاف تین ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں،نیب نے اپنے جواب میں کہاکہ زیر سماعت تین ریفرنسز میں یونس قدوائی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے،میگا منی لانڈرنگ ، پنک ریزیڈنسی اور سندھ بنک ریفرنسز زیر سماعت ہیں،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 8 جون کو پنک ریزیڈنسی ریفرنس کی سماعت کریں گے۔
یونس قدوائی