• news

منی پور: مودی دہشت گردی عروج پر، اکثریت بھارت سے علیحدگی کی خواہشمند 

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست منی پور میں نسلی تصادم عروج پر ہے۔ عوام کی بڑی تعداد بھارت سے علیحدگی کے مطالبے پر ڈٹ گئی۔ بھارتی شہر منی پور میں مودی کی دہشتگردی عروج پر ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ منی پور فسادات میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ مودی سرکار 30 لاکھ آبادی کو قید کرنے کے چکر میں ہے۔ منی پور کے بھارت سے علیحدگی کے مطالبے پر شدت آ چکی ہے۔ علاقے میں ہندو عیسائی فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ بھارتی جبر سے تنگ علیحدگی پسندوں کے علاقوں سکیمائی‘ سوگینو‘ کمبی‘ پھتینگ اور سیرو پر ہندو بلوائیوں نے حملے کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان علاقوں پر نریندر مودی کے کہنے پر حملے کئے گئے۔ ہندو انتہا پسندوں اور ریاستی مشینری کی طرف سے عیسائیوں‘ کوکی نیشنل آرگنائزیشن اور یونائیٹڈ پیپلز فرنٹ کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ منی پور میں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں جبکہ مودی اس بات کو نظرانداز کرنے کا ڈھونگ رچا کر سیاست چمکا رہا ہے۔

 
 

ای پیپر-دی نیشن