خلاف ضابطہ بھرتیوں کا کیس‘ پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پر کل تک جواب طلب
لاہور(خبرنگار)اینٹی کرپشن کورٹ کے جج خالد محمود بھٹی نے پنجاب اسمبلی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن سے 7 جون تک تحریری جواب طلب کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا جعلی بھرتیوں کے سکینڈل میں پرویز الٰہی کے شریک ملزم رائے ممتاز حسین نے بھی جیل سے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر دی ہے۔
جواب طلب