• news

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہو گا وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شرکت نہ کرنے کا اعلان 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج وزےر اعظم کی صدارت ہو گا جس مےں صوبوں اور وفاق کے ترقےاتی پروگرامز کی مںطوری دی جائے گی ،توقع ہے کہ 1550ارب روہے کا مجموعی سالانی ترقاےتی گروگرام منطور ہو جائے گا جس مےں وفاقی حصہ 950 ارب روپے ہے ،جبکہ ڈےڑھ سو ارب روپےہ شراکت کی بنےاد پر ہو گا ،حکومت نے غےرملکی فنڈنگ کی بنےاد پر ترقاتی پروگراموں کا بہٹ بڑا حصہ رکھا ہے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے مجھ سمیت صوبے کا کوئی ممبر آج اسلام آباد میں ہونے والے این ای سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرےگا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا این ای سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے رویہ کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، وفاق نے بلوچستان کے حوالے سے جو بھی یقین دہانیاں اور وعدے اب تک کیے ان پر عملدرآمد نہیں ہوا، یہ رویہ انتہائی مایوس کن صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔ عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا ہے وفاقی حکومت کو بار ہا یاد دہانیاں کرائی گئیں اور وزیر اعظم کو مراسلہ بھی ارسال کیا گیا، صوبائی حکومت نے اپنے محدود وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی حتی المقدور امداد و بحالی کو یقینی بنایا، امید تھی وفاقی حکومت کی جانب سے دس ارب روپے کی وصولی کے بعد ان سرگرمیوں کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا وسائل کی کمی کے باعث سیلاب متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے پڑے حکومتی امداد کے منتظر ہیں، وفاقی حکومت سے یہ بھی کہا ہے بلوچستان کے ارکان سینٹ اور قومی اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے، بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز محدود ہونے کی وجہ سے ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں دے سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن