سپریم کورٹ ریو یو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون چیلنج کردیا گیا
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈآرڈرقانون سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ قانون کو آئین سے متصادم قرار دے کر خارج کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بنایا گیا نیا قانون بھی چیلینج کردیا گیا ، سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈآرڈر قانون کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ریاض حنیف راہی نے قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ، جس میں ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے نئی قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز قانون آئین سے متصادم ہے، پارلیمنٹ عمومی قانون سازی سے نظر ثانی کا دائرہ اختیار نہیں بڑھا سکتی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ قانون کو آئین سے متصادم قرار دے کر خارج کیا جائے، آئینی درخواست میں وفاق، وزارت پارلیمانی امور، وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
قانون چیلنج