دفاعی بجٹ کو ختمی شکل نہیں دی، شعبوں میں بچت پالیسی اپنائی جائے گی : وزیردفاع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی۔ پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفاعی بجٹ کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، بجٹ پر تمام شعبوں میں بچت پالیسی اپنائی جائے گی۔