2018 ءکے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر: زرداری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد لاہور میں اپنا ڈیرہ لگا¶ں گا۔ 2018ءکے مقابلے میں پی پی کے حالات بہتر ہیں۔ کارکنوں کے حق میں فیصلے کریں گے۔ پی پی خواتین ونگ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ پی پی خواتین ونگ نے قومی اور پنجاب اسمبلی کی سیٹوں پر کارکنوں کو ترجیح دینے پر زور دیا۔