• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا، سونا ہزار روپے تولہ سستا 


کراچی (کامرس رپورٹر) نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ روز انٹربنک میںڈالر51پیسہ اضافہ سے285.68روپے سے بڑھ کر 286.19 روپے کی سطح پر جا پہنچا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3روپے اضافہ سے 300روپے سے بلند ہوکر 303روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت1روپے اضافہ سے 324روپے سے بڑھ کر325اور برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت فروخت 2روپے اضافہ سے 374 روپے سے بڑھ کر 376روپے کی سطح پر جا پہنچی۔ دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 8ڈالرز کمی سے1940 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت1000روپے کمی سے 2لاکھ 30ہزار 400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت857روپے کمی سے 1لاکھ 97ہزار 531روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2750 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن