مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، 58افراد گرفتار
نئی دہلی ، سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 58 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے فلسطین میں اسرائیلی طرز پر کام کرتے ہوئے ان 58 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی یو نے 40 مختلف مقدمات کے سلسلے میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتاریوں عمل میں لائی ہیں۔ ایس آئی یو حکام نے میڈیا کو بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے ہے جبکہ بھارتی فوج کے زیر کنٹرول ولیج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی جی) کے ایک رکن نے ضلع راجوری میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا دوسری جانب بھارتی حکومت نے پیراملٹری فورسز کے مزید30 ہزار جوان مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی پیراملٹری فورسز کی3 سو کمپنیوں کوپہلگام میں تعینات کیا جائے گا۔ پہلگام میں ہندووں کی مقدس امرناتھ یاترایکم جولائی سے شروع ہو کر 31 اگست تک 62 دن تک جاری رہے گی۔