• news

مقبوضہ کشمیر، مختلف حادثات میں بچے سمیت 5 افرادجا ں بحق

 سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں مختلف واقعات میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 5 افرادجا ں بحق ہو گئے۔راجہ بانو نامی خاتون وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ریلوے اسٹیشن بڈگام اور مازہامہ کے درمیان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔جنوبی کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ کے قریب لاپتہ نوجوان باقر بشیر کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے۔ ضلع اسلام آباد میں ہی راجواس پل کے قریب پانچ سالہ بچہ لیدر نالے میں گرکر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسی ضلع کے علاقے پازل پورہ بجبہاڑہ میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں ایک55سالہ موٹر سائیکل سوار علی محمد بٹ کی موت ہوگئی جبکہ اس کاساتھی زخمی ہو گیا۔دریں اثنا شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے خوشی پورہ رفیع آباد میں ایک 25سالہ نوجوان نے اپنے گھر میں خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن