کراچی ایئرپورٹ پر بے بی پائوڈر کی بوتلوں سے آئس برآمد
کراچی(سٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بے بی پائوڈر کی بوتلوں سے آئس برآمد ہو گئی، مردان کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ایک مسافر سے 1کلو 256 گرام آئس، اور 6کلو 500گرام مشکوک مواد برآمد ہوا، مردان کا رہائشی غیر ملکی پرواز سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو رہا تھا، برآمد شدہ آئس بے بی پائوڈر کی 2 بوتلوں میں چھپائی گئی تھی۔