• news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی ‘اہلیہ کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شہریار آفریدی اور اہلیہ کی تھانہ مارگلہ پولیس کی طرف سے ہونے والی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ کریمنل کیسز میں شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے، 7 جون تک پیش نہ کیا گیا تو فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی دوبارہ شروع کر دی جائے گی، جیل کلاس میں تبدیلی کے حوالے سے الگ متفرق درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ بظاہر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور انچارج تھانہ مارگلہ کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا، درخواست گزار انچارج تھانہ مارگلہ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کے خلاف متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن