• news

حافظ آباد: فریج میں گیس بھرتے دھماکہ‘ آتشزدگی ‘ایک شخص جاں بحق‘ 2زخمی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے علاقہ مڈھورہ کلاں میں گیس سلنڈر سے دھماکہ اور آتشزدگی کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دوشدید زخمی ہوگئے۔  مڈھورہ کلاں میں فریج میں گیس بھرتے گیس سلنڈر سے دھماکہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے  تین افراد محسن، ظفر اقبال، علی شان شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن