• news

کابل: سکول میں بچوں کو زہر دے دیا، 77طالبات سمیت 90 کی حالت خراب

کابل (اے پی پی + انٹرنیشنل ڈیسک + نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبے سرپول کے ضلع سانچارک کے پرائمری سکول کی 77 لڑکیوں کو زہر خوانی کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ سکول میں نامعلوم افراد داخل ہوئے اور کلاسوں میں زیرتعلیم لڑکیوں کو زہر دے دیا۔ جس کے بعد درجنوں طالبات کی حالت بگڑ گئی۔ طالبات کو مسلسل الٹیوں اور قے ہونے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ طالبات کو زہریلا کھانا دیا گیا تھا یا کلاس روم میں زہریلی گیس چھوڑی گئی تھی۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق اطلاعات و ثقافت کے صوبائی ڈائریکٹر مفتی امیر سریپلی نے بتایا 77 طالبات، 7  اساتذہ، 5  والدین اور ایک ملازم  کو ہسپتال  منتقل کیا گیا  جہاں  متاثرہ افرا د کی حالت مستحکم ہے۔ تحقیقات شروع کر دی گئی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ذاتی مسئلہ بھی اس کی وجہ ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن