امریکی وزیردفاع کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات‘ دفاعی‘ صنعتی تعاون پر اتفاق
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی‘ صنعتی تعاون کے روڈ میپ پر اتفاق ہو گیا۔ لائیڈ آسٹن نے کہا کہ دفاعی‘ صنعتی تعاون ایک نیا روڈ میپ قائم کیا ہے۔ چین اور روس کی جارحیت کے خلاف بھارت سے شراکت داری بڑھا رہے ہیں۔ امریکہ خطے میں نیٹو کو مساوی طورپر قائم کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔