چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے سے محروم
لاہور(نامہ نگار)لاہورمیں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ‘طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا ہے۔باٹا پور میں چوروں نے دلاور حسین کے گھر کے تالے توڑ کر 20لاکھ 60ہزار روپے کے طلائی زیورات اور نقدی، چوہنگ میں رابعہ ہارون کے گھر سے 10لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ میں خالد حسین کے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر 10لاکھ کے طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل فون،اسلام پورہ میں احمدرضاکے سیلون سے 30ہزار‘فیکٹری ایریا میں حسن سے 40ہزاراور موبائل فون،جوہر ٹاؤن میں شہروز آصف سے 30ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ میں گلزار احمد، باٹا پور سے خالد جبکہ ہئیر سے فیصل سے موٹرسائیکلیں، موبائل فون اور ہزاروں روپے لوٹ لیے۔ چوروں نے سندر، جوہر ٹاؤن، ڈیفنس اور راوی روڈ سے 4 کاریں، چوہنگ کے میں رکشہ جبکہ اچھرہ، ماڈل ٹاؤن، ساندہ، ہنجروال، نیو انارکلی،سمن آباد، نشتر کالونی، ملت پارک، اقبال ٹائون اورمزنگ سے 11موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔برکی میں ڈاکوؤں نے بنک لوٹ لیا۔گرین سٹی کے قریب پانچ ڈاکوؤں نے عمران سے 41 لاکھ روپے جبکہ بنک عملے سے 60 لاکھ لوٹ لئے۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کے تشدد سے سکیورٹی گارڈ منور زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو فرار ہوتے سکیورٹی گارڈزکا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔