فیصل آباد‘ بورے والا: گھریلو جھگڑا‘ حالات سے دلبرداشتہ 2 نوجوانوں کی خودکشی
فیصل آباد‘ بورے والا(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ وائے وقت+ نامہ نگار) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ نوجوان پھندے سے جھول گیا۔ تفصیل کے مطابق ٹاؤن کے علاقہ سٹیم پاور کے رہائشی تیرہ سالہ احمد علی ولد ممتاز علی کا گھر میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر والدین نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کی تو احمد علی نے دلبرداشتہ ہو کر کمرے میں جا کر اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی جبکہ بورے والا میں تھانہ ساہوکا کی حدود 309ای بی میں نوجوان نے خو د کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ متوفی عبد الغفار کی اپنے والد اکبر سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ساہوکا کی حدود 309ای بی میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر اپنی خو دکشی کر لی۔