• news

ملتان: برتن دھونے سے انکار پر دکان مالک نے 5 سالہ بچے کے ہاتھ جلا دیئے

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان کی بستی ملوک میں کمسن بچے کو برتن دھونے سے انکار پر ملزم نے اس کے ہاتھ جلا دیئے۔ ملزم نے کمسن بچے کے ہاتھ گرم تیل کی کڑھائی میں ڈال کر جلائے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برتن دھونے سے انکار پر بچے کو سزا دی گئی۔ ملزم کی مٹھائی کی دکان ہے۔ اس نے 5 سال کے بچے کو برتن دھونے کیلئے بلایا تھا۔ انکار پر اس نے بچے کو تھپڑ مارے اور اس کے بعد ہاتھ گرم تیل کی کڑھائی میں ڈال کر جلا دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن