• news

ڈکیتی کا ڈراپ سین:نانی کو قتل کرنیوالانواسہ گرفتار


لاہور(نامہ نگار)ڈولفن سکواڈ نے نانی کو قتل کرنے والے نواسے کوگرفتار کر لیا ہے۔ملزم نے اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ نانی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے نانی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم غلام عباس کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن قادری کالونی کی رہائشی بزرگ خاتون گھر میں اکیلی تھی جبکہ اہلخانہ اوکاڑہ گئے ہوئے تھے۔ ملزم نے اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوٹ مار کے بعد اپنی نانی کا گلہ دباکر قتل کردیا اورگھر سے 5لاکھ،طلائی زیورات لےکر فرارہو گئے۔ اہل محلہ نے 15 پر کال کرکے ڈولفن کو مطلع کیا۔جس پر ڈولفن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر حالات واقعات مشکوک ہونے پرملزم غلام عباس کو گرفتار کرکے تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیاہے۔ پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ نانی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن