• news

گکھڑمنڈی:سابقہ کونسلر پر فائرنگ، فائر  مس ہونے سے معجزانہ طور پر بچ گئے


گکھڑمنڈی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے میونسپل کمیٹی گکھڑ کے سابقہ کونسلر پر مبینہ طور پر فائرنگ فائر مس ہو جانے سے معجزانہ طور پر بچ گئے پولیس مصروف تفتیش محلہ نور پورہ ریلوے لائن پار آبادی میں سابقہ کونسلر عاصم حسین باجوہ گزشتہ شب اپنے ڈیرہ سے گھر آرہے تھے کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار سامنے آ گئے ایک نے موٹرسائیکل سے اتر کر کر سیدھا ان پر فائر کر دیا مگر فائر مس ہو گیاجس پر دونوں نامعلوم موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گئے وقوعہ کی اطلاع پر وزیر اعظم کے وفاقی مشیر داخلہ چودھری عطا ءاللہ تارڑ اور حلقہ کے مسلم لیگی سابق رکن صوبائی اسمبلی بلال فاروق تارڑ نے انکی رہائش گاہ پہنچ کر خیریت دریافت کی۔

ای پیپر-دی نیشن