عالمی برادری یاسین ملک کے عدالتی قتل کو رکوانے میں کردار اداکرے: اسلم بلوچ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندو توا حکومت اگلے انتخابات میں کامیابی کے لئے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو پھانسی دینے کی سازش کر رہی ہے عالمی برادری یاسین ملک کے عدالتی قتل کو رکوانے کےلئے اپنا بھرپور کردار اداکرے، بھارت اس سے پہلے کئی کشمیری رہنماں کو تختہ دار پر مشق ستم بنا چکا ہے مگر اس سے کشمیریوں کے عزم و حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔